پارہ چنار میں مکان کی چھت گرنےسے 4 افراد جاں بحق

ہدایت پاسدار
پاراچنار : لوئر کرم کے علاقے مرغی چینہ میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے 2 بچوں ایک خاتون سمیت 4 افراد جانبحق ۔ 2 خواتین زخمی ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ دنوں مسلسل 2 دن کی  بارشوں سے کچے مکانا ت کو نقصان پہنچا تھا حادثے کے وقت مکان کے اندر موجود دس افراد ملبے تلے دب گئے جس میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل تھیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل تحصیلدار جاوید آفریدی اپنے سٹاف ،ریسکیو 1122 اور بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔اہل علاقہ کی مدد سے امدادی کاروائی کی گئی زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جان بحق آفراد میں مالک مکان ناور خان ولد لعل جان، مسماۃ (ب) زوجہ ناور خان اور ایک سالہ مریم نواز دختر ناور خان جانبر نہ ہوسکیں ۔ اے سی لوئر کرم ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے تحصیل ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ زخمیوں اور جان بحق آفراد کے لواحقین نے ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی اور ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کی شکایت کی ۔ ڈی سی کرم نے زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ جبکہ مرنے والوں کے لیے تین تین لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ۔ جبکہ مرنے والوں کی تدفین کے لیے تمام ضرویات اور اخراجات لوئر کرم انتظامیہ نے فراہم کی ۔