انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک روزہ سیریز میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز سخت اور کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔واحد ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کے بعد میزبان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پر عزم ہیں کے ایک روزہ سیریز میں بھی پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کرینگے۔ادھر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچ میں کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا‘تاہم بدقسمتی سے فتح حاصل نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ عالمی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 مئی کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 11 مئی کو کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 14 مئی کو کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 17 مئی کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلے گی۔
Related Posts

نیا سال ملک میں شدید سردی کی لہر بھی لائیگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
- Rizwan Malik
- December 31, 2017
- 0
نیا سال ملک میں شدید سردی کی لہر بھی لائیگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سال کا آغاز پاکستان […]

اسلام آباد میں ایمراٹس کے 380 اے کی آمد، مقامی نجی ایئر لائنز کے برے دنو ں کا آغاز
- Rizwan Malik
- July 8, 2018
- 0
دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارے ایئربس اے380 جسےسُپر جمبو بهی کہا جاتا ہے اتوار کو پاکستان میں پہلی بار اترا جب ایمریٹس نے […]

عوام ملازمتوں کے لئے حکومت کی جانب نہ دیکھیں ، نوکریاں دینا ہمار ا کام نہیں ہے، فواد چودھری
- Rizwan Malik
- October 15, 2019
- 0
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین وعدے سے انحراف کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عوام سے کہا […]
