امید ہے جاتی امراء میں 6ہفتے گزارنے کے بعد نواز شریف کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا

امید ہے جاتی امراء میں 6ہفتے گزارنے کے بعد نواز شریف کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا
اللہ کرے اب میاں صاحب دوبارہ جیل میں بیمار نہ ہوں،۔وزیر اطلاعات فرودوس عاشق اعوان کا ٹوئیٹ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا جاتی امراء میں 6ہفتے گزارنے کے بعد ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا امید ہے اب میاں صاحب جیل میں دوبارہ بیمار نہیں ہونگے۔ منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے کہا کہ اللہ کرے اب میاں صاحب دوبارہ جیل میں بیمار نہ ہو ہم امید کرتے ہیں کہ جاتی امراء میں 6ہفتے گزارنے کے بعد نواز شریف کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا۔