لا ہو ر: پا کستان مسلم لیگ (ن)نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اشارہ دے دیا، اس حکومت کے خلاف اپوزیشن کو مل کر احتجاج کرنا پڑا تو کریں گے، جس کا لائحہ عمل رمضان المبارک کے بعد ترتیب دیا جائے گا، رمضان کے بعد ہم اس حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ بچہ بچہ پریشان ہے،نون لیگ عوام کو مزید مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کل خود بتایا ہے ان کا علاج جاری ہے،ان کے چند ٹیسٹ رہ گئے ہیں، وہ بجٹ سے پہلے یہاں ہوں گے اور اس حکومت کے کالے کارناموں کو ایکسپوز کریں گے۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ حکومت بدنیتی کی وجہ سے نوازشریف کا علاج نہیں کروا رہی، عمران خان کی سیاست نواز شریف کے نام سے شروع ہوتی ہے اور اسی پر ختم ہوتی ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے، حکومت اس ملک سے سرمایہ کاروں کو بھگا رہی ہے۔
Related Posts

سی ڈی اے، کمرشل پلاٹس کا چار روزہ نیلام عام اختتام پذیر
- Rizwan Malik
- فروری 28, 2025
- 0
مختلف کٹیگریز کے17 کمرشل پلاٹس اور 15 دکانیں 23.404ارب روپے میں نیلام ہوئیں اسلام آباد:: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل […]

فیفا ورلڈ کپ کے دوران پاک فوج قطر میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرے گی ،معاہدے کی منظوری
- Rizwan Malik
- اگست 24, 2022
- 0
اسلام آ باد : پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ […]
سکیورٹی پلان پر کسی غفلت کی گنجائش نہیں،محسن نقوی
- Rizwan Malik
- جون 23, 2024
- 0
وزیرداخلہ کی سکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ […]
