
راولپنڈی میں تھانہ روات کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان نے 22 سال کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔
لڑکی کےساتھ اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ روات کےایس ایچ او راجہ اعزاز نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے لڑکی کو گزشتہ رات زیادتی کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زیادتی کا شکار ہونے والی مذکورہ لڑکی ہاسٹل کی رہائشی تھی۔




