
ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر نامور کرکٹر ویرات کوہلی نے ماہانہ لاکھوں روپے پر ممبئی میں ایک گھر کرائے پر لے لیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے ممبئی کے علاقے جوہو میں قائم کثیر المنزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر گھر لیا ہے۔
ویرات کوہلی نے گھر کی بکنگ کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے ادا کیے اور جوڑے کو ہر ماہ 2 لاکھ 76 ہزار کرائے کی مد میں دینا ہوں گے۔
اس کے علاوہ گھر کے کاغذات کے لیے انوشکا اور ویرات نے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے دیے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ گھر معروف سابق بھارتی کرکٹر سمرجیت سنگھ گائیکواڑ کی ملکیت ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا نام ستمبر میں بھی خبروں کی زینت بنا تھا جب جوڑے نے ریاست مہاراشٹرا میں اپنا فارم ہائوس خریدا تھا۔
ویرات کوہلی کافی عرصہ تک نمبر ون بیٹسمین رہے ہیں انہوں نے بھارتی ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔ تاہم انوشکا شرما سے شادی کے بعد انہیں بھارتی ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔اب ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔


