گیس کی قیمتیں 47 فیصد بڑھانے کی منظوری، عمل یکم جولائی سے ہوگا

گیس کی قیمتیں 47 فیصد بڑھانے کی منظوری، عمل یکم جولائی سے ہوگا

اسلام آباد ;آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے سوئی گیس کمپنیوں ناردرن اینڈسدرن کیلئے مالی سال 2019-20 میں گیس کی قیمتیں بالترتیب 47فیصد اور29فیصد بڑھانےتجویز دی ہے۔ اتھارٹی نے دونوں گیس کمپنیوں کو گیس صارفین کیلئے قیمت فروخت میں مجوزہ اضافے کی ہدایت وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2019سے ہوگا ۔ اوگرا کے فیصلہ کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کیلئے مجوزہ گیس کی قیمتوںمیں اضافہ 236روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کیا گیا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے مجوزہ گیس قیمتوں میں اضافہ 160روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کیا گیا ہے