
اسلا آباد (نوشی رحیم)وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے)مونال ریسٹورانٹ کی اراضی آکشن کے بغیر غیر قانونی طور پربراہ راست لیز پر دئے جانے اورپراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی ،اراضی کی ملکیت ،ریسٹورانٹ کی تعمیر ات کے نوٹیفکیشن سمیت مذکورہ معاملہ میں دیگرخلاف ضابطہ معاملات پر تحقیقات کیلئے ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگیاہے،وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )سے مذکورہ معاملہ میںملوث ممبران،ڈپٹی ڈائریکٹرز،ڈائریکٹرز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزسمیت دیگر افسرا ن کاتفصیلی ریکارڈ طلب کرلیاہے۔اس ضمن میں آئندہ چند روز میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں سمیت اہم انکشافات متوقع ہیں۔سی ڈی اے انتظامیہ نے مذکورہ معاملہ پر ایف آئی اے کو فوری طور پر ریکارڈ کی فراہمی کےلئے شعبہ ریجنل پلاننگ ، اسٹیٹ منیجمنٹ (ٹو)،سروسسز،ایم سی آئی سمیت دیگر شعبہ جات سے ریکاڈ کی فوری طلبی کیلئے مراسلہ جاری کردیاہے۔مذکورہ مراسلہ میں ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو کی جانب سے مطلوبہ ریکاڈ فراہم نہ کئے جانے کابھی ذکرکیاگیاہے۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری مراسلہ نمبر ایف آئی اے ،اے سی سی ،آر ای 89/2018/360میں سابقہ مراسلہ نمبر ایف آئی اے ،اے سی سی ،آر ای91/2018/566سمیت مذکورہ معاملہ پر سی ڈی اے انتظامیہ کو ماضی میںلکھے گئے دیگر مراسلہ جات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے نیشنل پار ک ایریا میں مونال ریسٹورانٹ کی ارضی کی ناجائز فراہمی پر انکوائری جاری ہے۔

ایف آئی اے نے مونال ریسٹورانٹ کی تعمیرات سے متعلق اوریجنل (اصل)پی سی ون بعد ازاں ترمیمی پی سی ون،آڈٹ حکام کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کی موجودہ حیثیت،مونال کی تعمیرات سے متعلق جاری کردہ سی ڈی اے کا نوٹیفکیشن،منال ریستوراں کے لیزوں کی مکمل فائل بشمول نوٹنگ ،لیزنگ طریقہ کار،بشمول بڈنگ دستاویزات،تکینکی امور کی رپورٹ اور فنانشل رپورٹ ،پراپرٹی ٹیکس سمیت لیززجمع کرنے سے متعلق مکمل تفصیلات اورپراپرٹی ٹیکس کی وصولی کی مکمل تفصیلات،مارگلہ ہلزکی ملکیت اور پروپرائٹرزشپ کی تفصیلات،اراضی کی لاگت اورلاگت کی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کرلیں،مذکورہ مراسلہ میںیہ بھی کہاگیا ہے کہ مذکور ہ معاملہ پر آڈٹ رپورٹ 2010/2011 کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات،اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی بتاریخ 20اپریل 2018 میں زیر بحث آنے والے اعتراضات پر پہلے بھی سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کی گئی تھی تاہم مذکورہ آڈٹ رپورٹ کی مصدقہ کاپی بھی مذکورہ مراسلہ کے ساتھ لف ہے۔تاہم اب مذکورہ معاملہ پرسی ڈی اے زوننگ ریگولیشنز1992،اراضی کی تفصیلات،بمہ اراضی کی قیمت14.73ملین سے متعلق مذکورہ آڈٹ رپورٹ کے پہرہ نمبر 1.2.74کے مطابق تفصیلات ،اور مذکورہ آڈٹ پہرہ کی موجودہ حیثیت،منال کی اراضی کی ادائیگیوں کی تفصیلات،شعبہ اکاﺅنٹس کی جانب سے مذکوہ اراضی کی ادائیگیوں کی وصولیوں کی مصدقہ تفصیلات،منظوریوں اور اکاو ¿نٹ کے بیانات کے ساتھ زمین کی قیمت کے بدلے ادائیگیوں کی تفصیلات،جن افسران نے کھلی نیلامی(اوپن آکشن) اور قواعد و ضوابط کے خلاف مونال ریسٹورانٹ مالکان کو لیز سے نوازا ،اور اس منصوبے کیلئے جو قوانین طے تھے ان کو بالائے طاق رکھا، ان تمام افسران کی تفصیلات ،رابطہ نمبرزسمت دیگر تمام تفصیلات ایک مرتبہ پھر طلب کرلی ہیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے کو مذکورہ تفصیلات فراہم کرنے کیلئے سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی مذکورہ معاملہ سے منسلک تمام شعبہ جات سے معلومات کے حصول کیلئے مراسلہ تحریرکیاہے جس میں کہاگیاہے کہ چیئر مین سی ڈی اے نے ایف آئی اے کی جانب سے طلب کردہ معلومات کی فراہمی کیلئے ڈائریکٹر جنرل (ڈ ی جی )سروسسز، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو،ڈائریکٹرریجنل پلاننگ،ڈائریکٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)،پراجیکٹ منیجر زون فورسمیت دیگر شعبہ جات کو مراسلہ تحریرکردیاہے جبکہ مذکورہ مراسلہ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو سے طلب کردہ معلومات تاحال سی ڈی اے انتظامیہ کو فراہم نہیںکی جارہی ہیں
بشکریہ:جہان پاکستان




