کراچی;ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی بسمہ ایک ہفتہ بعد گھر پہنچ گئی،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ کے اہلخانہ سے کروڑ وں روپے تاوان طلب کیا گیا تھاتاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اسکے گھر والے یہ نہیں بتا رہے کہ انہوں نے تاوان ادا کیا ہے یا بچی خود ہی گھر آ گئی ہے،ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی "حکمت عملی”سے اسے بازایاب کروایا ہے ،اب یہ حکمت عملی تاوان تھی یا کچھ اور یہ ان سے ملاقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے والد کے مطابق بسمہ ابھی ذہنی طور پر پریشان ہے اسلیئے ابھی اس سے ملاقات نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ 11مئی کوگھر کے باہر سے بسمہ کو چار نامعلوم ملزمان اپنے ساتھ گاڑی میں اغواہ کر کے فرار ہو گئے تھے۔
Related Posts
’’ریاستِ مدینہ ‘‘میں شرعی اداروں سے مذاق
- Rizwan Malik
- فروری 22, 2021
- 0
نیتوں کا حال ﷲ جانتا ہے اور مجھ سمیت کسی انسان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی کے نیک نیت یا بدنیت ہونے کے […]
لیموں ملا ایک گلاس پانی روزانہ آپ کو کیسنر سے محفوظ اور موٹاپے سے نجات کے علاوہ دیگر کئی مسائل سے تحفظ فراہم کرتا ہے، طبی ماہرین
- Rizwan Malik
- جولائی 5, 2020
- 0
اسلام آباد :لیموں ملا ایک گلاس پانی روزانہ پینے سے کیسنر سے تحفظ اور موٹاپے سے نجات کے علاوہ دیگر کئی مسائل سے نجات […]

قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیاں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوام سے مدد مانگ لی
- Rizwan Malik
- اکتوبر 26, 2023
- 0
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر پاکستانی عوام ،سابق کرکٹرز اور کھیلوں کے مبصرین سے مدد مانگ لی ہے۔ پاکستان کرکٹ […]
