بھارت دہشت گردی کی ماں ہے، ملیحہ لودھی

  • پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جنوب ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔
    ڈاکٹرملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی میںخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائداعظم پر تنقیدکرنے والوں کےہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں اور بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کاحصہ نہیں ہے اس پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے، جبکہ بھارت کا حکمران گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔
    ملیحہ لودھی نے بھارت کو جنوبی ایشیامیں دہشت گردی کاسرپرست اعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کوریاستی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتا ہے لیکن مذاکرات کے لیے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔
    ملیحہ لودھی نے بتایا کہ پاکستان کےخلاف بھارت بہتان تراشی پراترآیاہے۔کلبھوشن یادیو سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندر جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزی سےروکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل سے بھارت کا انکار دھوکا اور جارحیت ہے۔