وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلی اور چینی نائب صدر کی ملاقات میں صنعت ، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور چین کے بڑے شہروں کے مابین اشترا ک کار کو فروغ دیا جائے گا- وانگ چی شن کا لاہور ائر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،انہوں نے ہائر روبا اکنامک زون کا دورہ بھی کیا،گورنر پنجاب کی طرف سے چینی نائب صدر کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب بھی ہوئی،عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دو ممالک کے نہیں بلکہ دو بھائیوں کے سے ہیں جن کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ ہے۔- وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئےچین کے بے مثال ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے-کرپشن کے خاتمے کیلئے چین ہمارے لئے رول ماڈل ہے- پاک چین لازوال دوستی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
Related Posts

کچھ بھی ہو جائے ، عمران خان کو نہ چھوڑنے کا دعویٰ کرنے والے شیخ رشید کا بھی یوٹرن
- Rizwan Malik
- October 21, 2023
- 0
عمران ضدی سیاستدان، جنرل عاصم منیر کے معاملے میں ملوث ہو کر بڑی غلطی کی 72 سال سے پاک فوج کے ساتھ تھا ہوں اور […]

تبلیغی جماعت کے دنیا بھر میںسالانہ اجتماعات کا شیڈول جاری
- Rizwan Malik
- April 25, 2025
- 0
اسلام آباد:سالانہ اجتماع رائیونڈ کے اختتام کے بعد حویلی میں 100 سے زائد ممالک کے احباب کا عالمی مشورہ ہوا۔2025 میں پوری دنیا کے اجتماعات […]

’ثاقب نثار اب بھی میرے ڈراؤنے خوابوں میں آتے ہیں‘
- Rizwan Malik
- October 9, 2019
- 0
لندن: برٹش پاکستانی ارب پتی اور بیسٹ وے گروپ کے بانی سر انور پرویز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان اب بھی میرے […]
