رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے پر ریاست احساس کرے، اور سیاسی ڈائیلاگ کےزریعے قوموں کی شکایات سنے ۔ طاقت کا استعمال اور ایسی تنظیموں پر پابندی مسئلے کو مزید پیچیدہ کر دے گی ۔ پی ٹی ایم کے مسئلے پر قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی اپنےمذاکراتی عمل کو مزید تیز کرے پاکستان کیخلاف غیر ملکی سازش ہورہی ہے سینیٹ کمیٹی ڈیل کرے ۔ سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلا کر تمام شراکت داروں کو مدعو کرکے مزاکرات کیے جائیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ایک قانونی حق ہے، ریاست کی جانب سے طاقت کا استعمال کم سے کم ہونا چاہئے ۔ شمالی وزیرستان واقعہ میں معصوم شہری جان بحق ہوئے ۔ ریاست کو ان باتوں کا سامنا ہے کہ پاکستان کا پڑوسی بھارت ہمیں عدم مستحکم کرنے اور خطے کا چوکیدار بننے کا عزم رکھتا ہے۔ راء اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کا پاکستان میں آپریشن، اور راء کی افغانستان میں موجودگی حقیقیت ہے ۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا خطے میں گٹھ جوڑ ہے ۔ خطے میں ایران امریکہ کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
Related Posts

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز ٹکٹوں کی فروخت شروع
- Rizwan Malik
- April 6, 2024
- 0
لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور […]
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار
- Rizwan Malik
- April 18, 2022
- 0
میرے وزیراعظم عمران خان ہیں استعفیٰ بھی نہیں دوں گا ، نیاز اللہ نیازی اسلام آباد:ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے میاں محمد […]

پاکستان ایک چین اصول پر سختی سے قائم ہے، صدر آصف زرداری
- Rizwan Malik
- May 23, 2024
- 0
ہمیشہ سے چین کے ساتھ ہیں اوراس کے بنیادی مفادات کا تحفظ کریں گے ،چینی میڈیا کو انٹرویو اسلام آباد (شِنہوا) صدر آصف علی زرداری […]
