اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی بہن شبنم گل کی حمایت میں سامنے آگئے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ شبنم گل نے دہشت گردی اورفاٹا پر پی ایچ ڈی کررکھا ہے اور انھیں انٹرویوزکے بعد منتخب کیا گیا۔کسی بھی بے بنیاد خبرکوآگے شیئر کرنے سے پہلے اسکی حقیقت کو چیک کرنا انتہائی ضرری ہے۔یادر ہے کہ حال ہی میں ڈائریکٹر نیکٹا تعینات ہونے والی شبنم گل وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرکی ہمشیرہ ہیں۔ شبنم گل گریڈ18کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور یونیورسٹی نے انہیں اعزازی گریڈ19دے رکھا ہے، تاہم انہیں ایک ہی لمحے اسسٹنٹ پروفسر سے انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے میں ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا، ان کی تعیناتی 3سال کیلیے ہوگی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شبنم گل نے 2010ء میں پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا مگر 9سال گزرنے کے باوجود پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکی ہیں۔ان کی تعیناتی میں ان کی بہن زرتاج گل کا کردار سامنے آیا ہے جس کے بعد سے ان کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھ رہے ہیں۔
Related Posts
مثالی پبلک سکول مری نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج کی روایت برقرار رکھی
- Rizwan Malik
- August 9, 2023
- 0
نتیجہ 100 فیصد رہا،60 میں سے 20 طلباء نے A+ گریڈ حاصل کیا باقی تمام نے بھی اے گریڈ حاصل کیا اسلام آباد:مثالی پبلک بوائز […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے و فاقی وزیر سائنس فواد چودھری کی نا اہلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
- Rizwan Malik
- October 25, 2020
- 0
کاز لسٹ جاری چیف جسٹس اطہر من اللہ 16نومبر کو فواد چودھری کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کریں گے اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آبادہائی […]
پاکستان اور چین کے سرمایہ کار مشترکہ منصوبے شروع کر کے باہمی صنعتی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں,خسرو بختیارکی چینی بزنس اور سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات
- Rizwan Malik
- August 10, 2019
- 0
اسلام آباد: و فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے سرمایہ کار مشترکہ […]
