خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے ، سیکرٹری الیکش کمیشن کے نام لکھے گئے تحریری مراسلے میں صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ سرحد پار حالات کشیدہ ہونے کے سبب اس وقت انتخابات کرانا درست نہیں ، چونکہ آئین کے تحت انتخابات 25جولائی سے پہلے کرانا ضروری ہیں اس لئے یہ انتخابات 20دنوں کے لئے موخر ہو سکتے ہیں مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ سرحد پار خصوصاً افغانستان کی طرف سے دہشت گردی کا خدشہ ہے سیاسی قیادت کو بھی خطرات ہیں،سابق قبائلی علاقوں کے ضم ہونے کے کئی ایشوز بھی موجود ہیں ، شمالی وزیرستان میں حالات بھی کشیدہ ہیں ، لیویز اور خاصہ دار فورس کی ڈی سی سے ڈی پی اوز کو منتقلی کا عمل بھی جاری ہے ،مراسلے کے مطابق لیویز اور خاصہ دار ابھی اتنے تربیت یافتہ نہیں ہیں کہ وہ سیکورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دیں ، اس لئے ضم شدہ اضلاع میں 20دنوں کے لئے انتخابات ملتوی کئے جائیں مراسلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ پہلی بارصوبائی اسمبلی کے انتخابات ان علاقوں میں ہو رہے ہیں، اس بارے میں وزیر اطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خط کی تصدیق کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 22جولائی تک انتخابات ملتوی کرانے کی سفارش کی ہے اور الیکشن کمیشن کو خط بھیج دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ، دوسری جانب اس بارے میں الیکشن کمیشن کے ترجمان سہیل احمد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ایسا خط لکھا ہے تو اس پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ ضم شدہ اضلاع میں 2جولائی کو انتخابات ہونے ہیں جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔
Related Posts

بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کے خلاف تھانہ بھا رہ کہو میں ایف آئی آر
- Rizwan Malik
- ستمبر 30, 2017
- 0
بحریہ ٹاؤن کے مالک.ملک ریاض اور اس کے بیٹے علی ریاض کے خلاف تھانہ بہاہ کہو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .مقدمہ یاسر ملک […]

بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری یو م سیاه منا رہے ہیں
- Rizwan Malik
- اکتوبر 27, 2017
- 0
کشمیری آج دنیا بھر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے جموں و کشمیرمیں […]

ثبوت دیئے نہیں جارہے ، بنائے جارہے ہیں، مریم نواز
- Rizwan Malik
- اکتوبر 26, 2017
- 0
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ثبوت دیئے نہیں جارہے ،ثبوت بنائے جارہے ہیں،ناانصافی پر بات کریں تو توہین […]
