خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے ، سیکرٹری الیکش کمیشن کے نام لکھے گئے تحریری مراسلے میں صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ سرحد پار حالات کشیدہ ہونے کے سبب اس وقت انتخابات کرانا درست نہیں ، چونکہ آئین کے تحت انتخابات 25جولائی سے پہلے کرانا ضروری ہیں اس لئے یہ انتخابات 20دنوں کے لئے موخر ہو سکتے ہیں مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ سرحد پار خصوصاً افغانستان کی طرف سے دہشت گردی کا خدشہ ہے سیاسی قیادت کو بھی خطرات ہیں،سابق قبائلی علاقوں کے ضم ہونے کے کئی ایشوز بھی موجود ہیں ، شمالی وزیرستان میں حالات بھی کشیدہ ہیں ، لیویز اور خاصہ دار فورس کی ڈی سی سے ڈی پی اوز کو منتقلی کا عمل بھی جاری ہے ،مراسلے کے مطابق لیویز اور خاصہ دار ابھی اتنے تربیت یافتہ نہیں ہیں کہ وہ سیکورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دیں ، اس لئے ضم شدہ اضلاع میں 20دنوں کے لئے انتخابات ملتوی کئے جائیں مراسلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ پہلی بارصوبائی اسمبلی کے انتخابات ان علاقوں میں ہو رہے ہیں، اس بارے میں وزیر اطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خط کی تصدیق کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 22جولائی تک انتخابات ملتوی کرانے کی سفارش کی ہے اور الیکشن کمیشن کو خط بھیج دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ، دوسری جانب اس بارے میں الیکشن کمیشن کے ترجمان سہیل احمد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ایسا خط لکھا ہے تو اس پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ ضم شدہ اضلاع میں 2جولائی کو انتخابات ہونے ہیں جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔
Related Posts

چوبیس گھنٹوں میں کے پی کے میں دو خواجہ سرا قتل کر دیئے گئے پولیس قاتل نہ پکڑ سکی
- Rizwan Malik
- March 19, 2022
- 0
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 2 خواجہ سرا جان کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ […]

سرحدوں کو جوڑنا، مستقبل کی جدت: دوسری بیلٹ اینڈ روڈ سائنس کانفرنس میں چین-پاکستان اشتراک
- Rizwan Malik
- June 20, 2025
- 0
دونوں ممالک پہلے ہی مصنوعی ذہانت، ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور برقی گاڑیوں جیسے شعبوں میں مشترکہ تحقیق کا آغاز کر چکے ،ساجد بلوچ چھنگ دو(شِنہوا)دوسری […]

سیف گیمز میں گولڈ اور سلور میڈل جیتنے والی کلثوم ہزارہ حکومتی رویے کے خلاف پھٹ پڑیں
- Rizwan Malik
- January 1, 2020
- 0
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) نیپال میں ہونے والی سیف گیمز میں کراٹے میں ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے والی کلثوم ہزارہ حکومتی رویے سے […]
