اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں پر مجموعی طور پر 20ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ سابق دور میں سی ڈی اے جمود کا شکار ہو گیا تھا تاہم موجودہ حکومت کا فوکس ڈویلپمنٹ پر ہے۔ اسلام آباد 6لاکھ کی آبادی کیلئے بنایا گیا تھا جبکہ اب اسکی آبادی 22لاکھ کے قریب ہے۔ 2017ء سے اسلام آباد کیلئے کوئی ٹینڈر نہیں کیا گیا‘ 1992ء سے اسلام آباد کیلئے کوئی نیا سیکٹر نہیں بنایا گیا۔ وہ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سیکٹر جی سیون کو جی ایٹ اور ایف سیون کو ایف ایٹ سے ملانے کیلئے دو انڈرپاس بنائیں گے۔ جی سیون کا ٹینڈر کر دیا گیا ہے۔ کورال چوک سے جی ٹی روڈ روات تک ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے پی ایس ڈی پی میں 425ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سی ڈی اے بھی 425ملین روپے خرچ کریگا۔ کوشش ہے کہ اس سال پی ڈبلیو ڈی تک بہتری آ جائے۔ ترامڑی کے پاس برما برج کو تعمیر کیا جائیگا۔ کیپٹل ہسپتال میں نیا بلاک تعمیر کیا جائیگا۔ سی ڈی اے کا 27ارب روپے کا بجٹ ہے‘ غیرترقیاتی بجٹ منجمد کر دیا گیا ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ سیکٹر آئی پندرہ میں ترقیاتی کام کیلئے ایک ارب‘ سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کام کیلئے50 کروڑ‘ سیکٹر آئی چودہ کیلئے50کروڑ اور متاثرین کو زمینوں کے معاوضہ کی ادائیگی کیلئے 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ غازی بروتھا واٹر سپلائی پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائیگا۔ 100ملین گیلن راولپنڈی اور 100ملین گیلن اسلام آباد کو سپلائی کیا جائیگا۔ سڑک عبور کرنے کیلئے 7پل تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں پر مجموعی طور پر 20ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ان میں سے دس ارب پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے ہیں اور دس ارب سی ڈی اے خرچ کریگا۔
Related Posts

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی
- Rizwan Malik
- September 24, 2019
- 0
اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا […]
رواں سال پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری
- Rizwan Malik
- July 29, 2026
- 0
12 جدید پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ہزاروں شہریوں کو مختلف پولیس سہولیات فراہم کی گئیں اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے شہر میںقائم پولیس […]
پاکستان میں کرونا کے وار جاری تعداد 243 ہوگئی
- Rizwan Malik
- March 17, 2020
- 0
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 48 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 243 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 25، سندھ میں 17 […]
