
اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک توسیعی مرحلے میں داخل ہورہا ہے، دونوں ممالک کی اعلی ترین قیادت کا اس پر اتفاق ہے،سی پیک پاکستان کی مستقبل میں ترقی اور دونوں ممالک کے تعاون کے فروغ کے لئے اہم ہے،چینی قیادت پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لئے پرعزم ہے،سی پیک میں نجی شعبے کی شمولیت بہت اہمیت کی حامل ہے،سی پیک تھنک ٹینک فورم کا انعقاد پاکستان اور چین کے وزرا خارجہ کی خواہش پر کیا گیاجس کا مقصد سی پیک سے متعلق امور اجاگر کرنا تھا۔جمعرات کو سی پیک فورم 2019سے خطاب کرتے ہوئے یاؤ جنگ نے کہاکہ سی پیک تھنک ٹینک فورم کا انعقاد پاکستان اور چین کے وزرا خارجہ کی خواہش پر کیا گیا،فورم کے انعقاد کا مقصد سی پیک سے متعلق امور اجاگر کرنا تھا۔سی پیک پاکستان کی مستقبل میں ترقی اور دونوں ممالک کے تعاون کے فروغ کے لئے اہم ہے۔چینی سفیر نے کہاکہ چین کی قیادت پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لئے پرعزم ہے،سی پیک میں نجی شعبے کی شمولیت بہت اہمیت کی حامل ہے۔انھوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔سی پیک بیلٹ اینڈروڈمنصوبے کا فلیگ شپ ہے۔ منصوبے پر پا کستان میں کا میا بی سے کام جا ری ہے، سی پیک کے تحت پا کستان میں روز گا ر کے ہزارو ں مواقع پیدا ہو ئے، پا کستا نی عوام نے سی پیک کی کا میا بی میں اہم کر دار ادا کیا ہے۔



