بلاول شادی کے لئے مان گیا ، لڑکی ہمیں ڈھونڈنا ہوگی۔ آصف علی زردای

Image result for Zardari bilawal pic

آصف زرداری کہتے ہیں بلاول اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا، اب مجھے کوئی پرواہ نہیں، بیٹا شادی کیلئے مان گیا ہمیں لڑکی ڈھونڈنے کا کام کرنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کی ٹریننگ مکمل ہوگئی اور میچیورٹی بھی آگئی ہے، آصف زرداری نے پہلے انھیں سیاسی میدان میں اتارا اب ان کی شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔

آصف زرداری سے پارلیمنٹ میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ بلاول نے سیاسی محاذ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے، میں تو اب آرام کرنا اور اپنی زمینیں سنبھالنا چاہتا ہوں۔

سابق صدر نے انکشاف کیا کہ بلاول شادی کیلئے بھی مان گئے ہیں لیکن ان کے پاس اب اپنے آپ کیلئے وقت نہیں اس لیے لڑکی ڈھونڈنے کا کام ہمیں کرنا پڑے گا۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہہ دیا کہ اب ان کی عمر تو آرام کرنے اور پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران بلاول سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ کی شریکِ حیات کیسی ہونی چاہیے؟ جس پر بلاول کا کہنا تھا کہ یہ دلچسپ سوال ہے! میرا خیال ہے اسے سمجھدار ہونا چاہیے، ذہین، تعلیم یافتہ، اور خوش مزاج ہونا چاہیے اور سب سے بڑھ کر میری بہنوں سے بننی چاہیے۔

ایک پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کے لیے میٹنگز ہورہی ہیں، شادی الیکشن سے پہلے کرنی ہے یا بعد میں اسٹریجی بنارہے ہیں، یہ بھی سوچا جارہا ہے کہ شادی ایک کروں یا چار کیونکہ صوبے جو چار ہیں ۔