نسوار نشہ ,ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قرار

 نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قرار دیتے ہوئے سول ایوی ایشن اور اے این ایف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس ضمن میں ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پینافلیکس آویزاں کر دیئے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی سرزمین پر کسی بھی مسافر سے نسوار بر آمد ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

سول ایوی ایشن اور اے این ایف نے حجاج کے لیے خصوصی مہم کا فیصلہ کر لیا۔ حجاج کے سامان میں بھی نسوار ناقابل قبول ہو گی۔