مہنگائی کا ذمہ دار کون؟ شبر زیدی نے حکومت کو کلین چٹ دیدی

Image result for shabbar zaidi pic

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کہتے ہیں کہ حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کوئی ثابت کردے تو وہ ٹیکس ابھی واپس لے لوں گا، انہوں نے روپے کی قدر میں کمی اور مڈل مین کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کا کہنا تھا کہ 2018ء کے ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی مہلت میں 2 اگست تک توسیع کردی گئی ہے، جو ریٹرنز فائل کرچکے، جرمانے سے بچنے کیلئے غلطی درست کرلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ میں حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، چینی پر 3.26 روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی، کوئی ثابت کردے کہ ٹیکس لگایا تو وہ ابھی واپس لے لوں گا۔

چیئرمین ایف بی آر بولے کہ یہ کہنا کہ حکومت کے ٹیکس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی غلط تاثر ہے، مہنگائی کے اصل ذمہ دار روپے کی قدر میں کمی اور مڈل مین ہیں، مہنگائی کا علاج یہ ہے کہ صنعتیں بڑھائیں، روزگار پیدا کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈر انوائسنگ اور اسمگلنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کردی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاملات پر بھی سنجیدگی سے توجہ دے رہے ہیں۔