جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کے اعترافی بیان اور ویڈیوز کے بعد نیب کی اخلاقی حیثیت ختم اور اس کے تمام فیصلے مشکوک ہوچکے ہیں اسلئے نواز شریف کی سزا ختم اور آصف زرداری کو رہا کیا جائے.
نیب بھاڑ میں جائے، ہمیں کوئی نوٹس ملا نہ نیب میں اتنی جرات ہے ، ہم بلیک میل ہوں گے نہ پیش ہوں گے ، طبل جنگ بج چکا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہا اب ہمیں کسی نوٹس کی پروا ہ نہیں اگر کوئی نوٹس آیا تو اسے پھینک دیں گے، ناجائز حکومت کو حق اقتدار حاصل نہیں اسلئے امریکہ اور یورپ دھاندلی کی پیداوار حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں، تیسری قوت جمہوری لوگوں کو گندا کرکے نجات دہندہ بن کر آتی ہے،25جولائی کے عام انتخابات میں دھاندلی کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی توانائیاں استعمال ہوئیں، 25جولائی کو پشاور ملین مارچ میں انسانوں کا سمندر سڑکوں پر ہوگا، مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی نہ صرف بھر پورحمایت کرتے ہیں بلکہ ملک بھر کے کارکنوں کو احتجاج کرنیوالوں کا ساتھ دینے کی ہدایت کرتے ہیں۔ ،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ احتساب عدالتوں نے جو فیصلے دیئے ہیں اور ججوں کی جو ویڈیوز آئی ہیں کی
اس کے بعد کوئی کہہ سکتا ہے کہ نیب احتساب اور انصاف کرےگا بلکہ نیب نے جتنے لوگوں کو گرفتار کیا ہے اب تو وہ تمام سیاسی قیدی ہیں کیونکہ نیب کو استعمال کیا جارہا ہے ، احتساب عدالت کے جج کے اعترافی بیان کے بعد نیب کی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی۔



