اسلام آباد: سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان اور چین کے مابین زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری، تحقیق،ٹیکنالوجی کے تبادلے اورماحولیاتی تحفظ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ چین کے صوبے خو نان کے نائب گورنر چن وین ہا ؤ نے نیشنل یونیو رسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چن یاؤ نے کہا کہ چین زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں دلچسپی رکھتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے منصوبے کے تحت پاکستان کے زرعی شعبے میں تحقیق اور ٹیکنالوجی کے تبادلے اورماحولیاتی تحفظ پر اتفاق بھی کیا گیا۔وائس گورنر چن وین ہا ؤ نے ڈین اینڈ پر نسپل ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور ڈائریکٹر چائنا سٹڈی سنٹر سید حسن جاوید سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان کے شعبہ زراعت، ماحولیاتی تحفظ، مشتر کہ تحقیقی منصوبوں، معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے، تحقیقی ماہرین کے تبادلے اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں معاشی اور سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے جس کیلئے پاکستان کے عوام او حکومت چینی حکومت، سرمایہ کاروں اور عوام کی بے حد مشکور ہیں۔
Related Posts

امریکی سینیٹ کمیٹی کا کشمیر میں مواصلات اور انٹرنیٹ بحال کرنیکا مطالبہ
- Rizwan Malik
- October 5, 2019
- 0
واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کشمیر میں انسانی حقوق بحال کر […]

شعیب کا پرپوز کرنے کا انداز ثانیہ کوبھا گیا
- Rizwan Malik
- April 28, 2023
- 0
شعیب ملک دکھاوا نہیں کرتے سیدھے سادے انسان ہیں ان کی یہی بات مجھے ان کے قریب لے آئی اسلام آباد:بھارت کی معروف ٹینس سٹار […]

شی ،بائیڈن ملاقات سال کی اہم ترین سفارتی سر گرمی ہے، امریکی ماہر
- Rizwan Malik
- November 24, 2023
- 0
دنیا میں امن اور خوشحالی کا راز چین اور امریکہ کے درمیان مستحکم تعلقات پر منحصر ہے سان فرانسسکو (شِںہوا) کوہن فانڈیشن کے چیئرمین رابرٹ […]
