اسلام آباد(نیوز رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی ممبرو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما رفعت ناز کی طرف سے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید۔ممبر پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ر چئرمین یونین کونسل 29 لالہ خرم بختیار۔ سینیٹر سیمی ایزدی۔ پی ٹی آئ لائرز ونگ کی رہنما ایڈووکیٹ آمنہ پی ٹی آئی کی مشہور شاعرہ راحت نزیر ۔ مدیحہ ظہیر ۔نزہت طالب سمیت پی ٹی آئی کے اہم قائدین نے شرکت کی۔ ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن رفعت ناز نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکر ادا کیا اور پاکستان تحریک انصاف کو گراس روٹ لیول تک مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پی آٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید نے شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کرنے پر رفعت ناز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رفعت ناز پی ٹی آئی کا ایک اہم نام ہیں جنھوں نے دن رات کام کر کے اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کوحل کیا ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ممبر پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی منظم جماعت ہے جس میں خواتین کو بے حد عزت دی جاتی ہے رفعت ناز پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور پی ٹی آئی کے نو منتخب صدر فرید سے امید رکھتی ہوں کہ پارٹی کو مزید مقبول بنانے کے لئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئر مین یو سی 29 لالہ خرم بختیار نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی زندگیوں کو بدلنےوالی جماعت ہے رفعت ناز نے بطور ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن اپنے حلقے کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی ہے جس پر ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ رفعت ناز پارٹی کے لئے اپنی خدمات کے سلسلے کو جاری رکھیں گی


