ویسٹ انڈین راہکیم کارنویل دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر بن گئے

Image result for rahkeem cornwall west indies

لاہور:ویسٹ انڈین راہکیم کارنویل دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر بن گئے۔ بھاری بھرکم جسامت نے کیربیئن آل راؤنڈر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں انٹری سے پہلے ہی مقبول بنا دیا۔

پونے 7 فٹ قد اور 140 کلو وزن، دنیا کا سب سے وزنی کرکٹر 26 سالہ راہکیم کارنویل ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہو گئے۔ آل راؤنڈر کارنویل جسامت سے کرکٹر نہیں ریسلر لگتے ہیں۔

کیربیئنز لیگ سے شہرت پانے والے کارنویل پچپن فرسٹ کلاس میچز میں دو سو ساٹھ وکٹیں اڑانے کے ساتھ ساتھ دو ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

راہکیم کارنویل بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد دنیا کے وزنی ترین انٹرنیشنل کرکٹر بن جائیں گے۔