فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلع میں محرم انتظامات کی ہر لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس سلسلے میں متعدد سہولیات اور وسائل سے آراستہ ضلعی کنٹرول روم فعال انداز میں کام کررہا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم میں محرم انتظامات کی مانیٹرنگ کے عمل کامعائنہ کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعودفروکہ،ایڈمن آفیسر کنڈکٹ ریاض حسین انجم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محرم الحرام کے اہم جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر اعلیٰ کوالٹی اور وسیع رینج کے 150سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے کنٹرول روم میں حفاظتی وانتظامی امور کی نگرانی کی جارہی ہے اور یہ ضلعی کنٹرول روم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی سطح کے کنٹرول روم سے منسلک ہے اور اعلیٰ سطح پرمحرم انتظامات کا براہ راست جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم میں ضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے،میونسپل کارپوریشن،سوئی گیس،پی ٹی سی ایل،فیسکو اور دیگر متعلقہ محکموں کاسٹاف تین شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے تاکہ کسی جگہ یوٹیلٹی سروسز کے متاثر ہونے کے بارے میں کوئی شکایت پیداہونے کی صورت میں اسکا فوری ازالہ کیاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم میں آویزاں کئے گئے نقشوں کے ذریعے عشرہ محرم میں منعقد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کی انتظامی وحفاظتی امورکی واضح نشاندہی کی گئی ہے تاکہ صورت حال کاجائزہ لیکر ان کے اختتام پذیر ہونے تک سیکورٹی کوہائی الرٹ رکھاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں بھی کنٹرول رومزفنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم کونہ صرف محرم الحرام بلکہ مستقل بنیادوں پر فنکنشل ہے جو مختلف ایونٹس کی مانیٹرنگ کررہا ہے اور عاشورہ محرم تک تمام سٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
Related Posts

پاکستان کی سوئس بینک سمیت نجی بینکوں سے 45 کروڑ ڈالر قرض لینے کی تصدیق
- Rizwan Malik
- اکتوبر 20, 2017
- 0
حکومتِ پاکستان نے سوئس بینک سمیت نجی بینکوں سے 45 کروڑ ڈالر کا قرض لینے کی تصدیق کرتے ہوئے اس تاثر کو زائل کرنے کی […]
پاکستان کیلئے خدمات پر 91ملکی و غیر ملکی افراد کیلئے سول ایوارڈ زکا اعلان
- Rizwan Malik
- اگست 15, 2019
- 0
صدرمملکت کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور غیرملکی شہریوں کو پاکستانی سول ایوارڈ […]

سی پیک کے تحت گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، انٹرنیشنل ایئر پورٹ، پاک چین دوستی ہسپتال، گوادر سمارٹ سٹی اور دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری
- Rizwan Malik
- ستمبر 24, 2019
- 0
اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت بلوچستان میں کلیدی منصوبہ جات گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون، […]
