جلوس میں علم بجلی کےتاروں سےٹکرا گئے،4 افراد ہلاک

بھٹائی آباد میں جلوس کے دوران علم بجلی کے تاروں سے ٹکرانے سے چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو متاثرہ افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں چار افراد کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

جاں بحق افراد میں علی ، علی عباس اور شونی مگسی شامل ہیں، حادثہ محرم کا جلوس نکالنے کے دوران علم بجلی کے تاروں سے ٹکرانے پر پیش آیا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں پندرہ سے بیس سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق جلوس ہر سال نکالا جاتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے تار قواعد و ضوابط کے مطابق نصب کیے جاتے ہیں، ٹیمز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور جلوس انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔