سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز، آڈیوزمستند اورحقیقی ہیں، برطانوی ڈیجیٹل فرانزک

سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز، آڈیوزمستند اورحقیقی ہیں، برطانوی ڈیجیٹل ..

برطانوی ڈیجیٹل فرانزک آرگنائزیشن نے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز،آڈیوزکو مستنداور حقیقی قراردے دیا، ویڈیو اور آڈیو میں کوئی ٹیمپرنگ نہیں کی گئیمیڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوزاور آڈیوز پر مشتمل برٹش ڈیجیٹل فرانزک آرگنائزیشن کی رپورٹ سامنے آگئی ہے،رپورٹ 43 صفحات پر مشتمل ہے۔سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز کی فرانزک ٹیسٹنگ فرانز ک ماہرجیمرزجالی نے کی۔جبکہ فرانزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی، رپورٹ پر پرنسپل سیکرٹری آف اسٹیٹ فارفارن اینڈ کامن ویلتھ افیئرزنے بھی تصدیقی مہر لگائی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز،آڈیوز مستنداور حقیقت پر مبنی ہیں۔فرانزک معائنے کے مطابق ٹیپ نمبر201705 میں ویڈیومیں اوریجنل ریکارڈنگ ہے۔

اسی طرح فرانزک معائنے کے مطابق ٹیپ نمبر211010 میں بھی ویڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آڈیو ،ویژول ایونٹس کو مکمل طور سنکرونائزڈ کیا گیا۔ آڈیو ،ویژول ایونٹس کی کرونولوجی میں کوئی مسئلہ نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فرانزک فرم کو لاء فرم کی ہدایت پر اوریجنل ویڈیوفراہم نہیں کی گئی۔ ن لیگی رہنماء ناصر بٹ نے برطانیہ کی دو فرموں سے ان کا آڈٹ کروایا۔ویڈیو ایک کیبل کے ذریعے موبائل فون سے کمپیوٹر میں ڈال کرپھر فرانزک لیب کو دی گئی، تاکہ اصل ویڈیو موجود رہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ویڈیو اور آڈیو میں کوئی ٹیمپرنگ نہیں کی گئی، ویڈیو اور آڈیو میں سابق جج ارشد ملک کی ہی آواز ہے، 43 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔