چین،فلپائن دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں تعاون پررضامند

Image result for China philippine flag pic
منیلا: چین اور فلپائن دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں تعاون پررضامند ہوگئے ہیں،چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن چین منر نے کہا ہے کہ فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوترتے کے ساتھ ملاقات میں ہم نے واضح کیا ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ اعتماد میں اضافہ ہوسکے چین توقع کرتا ہے کہ فلپائن کے ساتھ قریبی تعاون کیاجائیگا،تاکہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ چام کنگ میونسپلٹی بھی فلپائن کی مقامی حکومت کے ساتھ ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھا جاسکے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فلپائن کے صدر نے چین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ فلپائن کی ترقی میں دلچسپی لے رہا ہے۔انہوں نے کہا فلپائن چین کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں عملی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے وہ چانگ کنگ میونسپلٹی کے ساتھ بھی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہشمند ہے۔