کابینہ میں تبدیلی کی زیرِ گردش فہرست جھوٹی ہے: نعیم الحق

Image result for naeem ul haq pic

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کابینہ میں تبدیلی کی فہرست غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش فہرست سراسر غلط ہے، جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ مخالفین سوشل میڈیا پر جعلی پیغامات کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کی یہ کوشش ناکام ہو گی۔