سی پیک منصوبوں کی بروقت تکیمل ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور بروقت تکیمل ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِاعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا آئندہ دورہ چین اور چینی قیادت کے ساتھ بات چیت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ کریں گے جوکہ سال کا تیسرا دورہ ہوگا۔ چین کونسل برائے بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے مطابق عمران خان 8 اکتوبر کو بیجنگ میں چین پاکستان بزنس فورم میں شریک ہوں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اجلاس کو ایم ایل ون منصوبے اور ملک کےلیے اس کے فوائد کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے بڑے مواقع موجود ہیں۔

و زیراعظم نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کو دہرایا چینی قیادت سے ملاقاتوں سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوگی۔