
بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق پاکستان نے بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے لیے مدعو کیا تھا اور اس کے لیے انہیں باقاعدہ تحریری دعوت نامہ بھی بھیجا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے اور وہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کی جگہ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کو شرکت کی دعوت دی تھی ۔دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ میں اور منموہن سنگھ پاکستان نہیں گوردوارہ جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا
انھوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس پہلی آل پارٹی جتھا کی قیادت کریں گے جو کہ کرتارپور صاحب گوردوارہ میں مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے جارہا ہے۔



