اسلام آباد: موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پر عزم ہے، سی پیک فریم ورک کا دوسرا مرحلہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور معاشی و اقتصادی فوائد حاصل کرنے پر مرکوز رہے گا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبہ کے تحت دوسرے مرحلے میں سماجی و صنعتی شعبے پر توجہ دی جائیگی۔ صنعتی زونز کے قیام، تعلیم اور زراعت سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورتوانائی سمیت شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دی گئی تھی۔ سی پیک کے تحت چینی اور پاکستانی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک خصوصی طور پر اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے۔اس مرحلے میں زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ چین اور پاکستان دو زرعی ممالک ہیں اور اس تناظرمیں پاکستان زراعت کے شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔
Related Posts

آئی فون تیرہ کی خریداری کیلئے لوگوں نے قطاریں بنا لیں
- Rizwan Malik
- October 11, 2021
- 0
اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ )آئی فون 13 کو دنیا کے مختلف ممالک میں 24 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور ہزاروں افراد […]

جنرل الیکشن کی طرح تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی
- Rizwan Malik
- December 30, 2025
- 0
کارکنان نے خوف کے بت توڑتے ہؤے قیدی 804 عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہمارا انتخابی منشور بھی […]

کیوکشن مارشل آرٹس پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ھے,شیہان ھدایت اللہ
- Rizwan Malik
- December 15, 2017
- 0
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر )کیوکشن پاکستان فیڈریشن کے زیر اھتمام بیلٹ پرموشن مقابلوں کا انعقاد ھوا جس میں دنیا کے سب سے خطرناک ترین […]
