فیصل آباد : آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ سی پیک کے باعث براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ مضبوط معاشی پالیسیوں کا تسلسل ہے یہ سرمایہ کاری چین،ملائشیاکی جانب سے کی گئی ،غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور خوش آئند بات ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین6ممالک میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے جو ہمارے لئے فخرکی بات ہے چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور منصوبہ کی راہ میں انڈسٹریل زونز کے قیام سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیا ہے اور دنیا بھر سے بڑی بڑی اور معروف کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ حکومتی پالیسیوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کا مظہر ہے اور اس سے نہ حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا بلکہ پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔
Related Posts

بیرسٹر دانیال چودھری اور اسامہ چودھری کی شہباز شریف سے خصوصی ملاقات،برطانوی عدالت سے سرخرو ہونے پر مبارکباد
- Rizwan Malik
- September 28, 2021
- 0
اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل، چوہدر ی شیر علی اور راجہ ارشد بھی ان کے ہمراہ موجود […]

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے 1003 پلاٹس سیکٹر G.14/2,3کے الاٹیوں کے حوالے کر دیئے
- Rizwan Malik
- February 15, 2021
- 0
اسلام آباد(وقائع نگار)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی 14 ٹو اور تھری کے الاٹیوں کو مختلف کیٹیگریز کے 1003 پلاٹس حوالے کر دیئے۔ […]

لاپتہ شہری کی بازیابی تک اہلخانہ کو ان کی تنخواہ کے برابر ماہانہ ادائیلی کی جائے اسلام آباد ہائیکورٹ
- Rizwan Malik
- July 26, 2021
- 0
اسلا م آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے چھٹی پر پاکستان آنے کے بعد لاپتا ہونے والے شہری عمران […]
