وزیراعظم کی عقل، سوچ اور ویژن پر افسوس ہےمسئلہ کشمير سے متعلق حکومتی پاليسيوں پر سراج الحق برہم

امير جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مسئلہ کشمير سے متعلق حکومتی پاليسيوں

وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہےکو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لاہور میں آزادی کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہمارے وزيراعظم کی عقل، سوچ اور وژن پر افسوس جنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمير کا حل بھارتی اليکشن ميں مودی کی کاميابی سے ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزيراعظم کہتے تھے مسئلہ کشمير کا حل مودی کی کاميابی ميں ہے لیکن آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دنیا کے سامنے آئے ہیں

سراج الحق نے کہا کہ آرٹيکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ مودی کے منشور کا حصہ تھا اور اس نعرے کی بنياد پر ہی بی جے پی نے بھارت کا اليکشن جيتا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں ’آزادی کشمير مارچ‘ منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔