اسلام آباد:تحریک انصاف کے سینئیر رہنما عامر مغل نے نواز شریف کی حالیہ تقاریر پر اپنا عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ضیا کی ٹیسٹ ٹیوب لیبارٹری میں سیاسی جنم لینے والی شریف فیملی NRO نہ ملنے کا غصہ اداروں پر نکال رہی ہے ۔ اور اپنی کرپشن بچانے کیلئے کارکنوں کو بھی استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی کا نواز شریف کے اداروں کے خلاف بیانیئے پر احتجاج قابل تحسین ہے۔ لیگی اراکین اسمبلی اور کارکنان کی اکثریت اس بات کو سمجھ چکی ہے کہ شریف فیملی اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھیل رہی ہے اور کارکنان کو بھی اپنی کرپشن بچاو تحریک میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا شریف فیملی اس وقت انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی منتیں کر رہی ہے کہ کسی طرح پاکستانی حکومت اور فوج پر دباو ڈال کر انہیں NRO دلوایا جائے۔ لیکن وزیر اعظم کا دو ٹوک موقف ہے کہ جنرل ضیا کی سیاسی لیبارٹری میں جنم والے ٹیسٹ ٹیوب بے بی سمیت کسی کو بھی کسی قیمت پر NRO نہیں ملے گا۔ نواز شریف نے فیٹف ترامیم پر حکومت کی حمائت کے بدلے NRO نہ ملنے پر سابقہ گورنر محمد زبیر کے ذریعے فوج سے رابطہ کر کے حکومت پر دباو ڈالنے کی کوشش کی لیکن ISPR کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے واضح طور پر کہا کہ شریف فیملی کو اپنے معاملات میں آئین کے مطابق پارلیمنٹ اور عدلیہ سے رابطہ کرنا چاہئیے اور اب حکومت اور فوج دونوں سے مایوس ہو کر سپریم کورٹ سے سند یافتہ جعلساز، دھوکے باز، اور چور باپ بیٹی نے پاک فوج کے ادارے پر حملہ کر دیا ہے اور انڈین ایجنڈے کے مطابق فوج کی کردار کشی شروع کر دی ہے۔ لیکن ن لیگ کے تمام باضمیر اراکین اسمبلی نواز شریف کے ملک مخالف بیانئیے کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اور ملکی مفاد کیساتھ کھڑے ہوں گے۔
Related Posts

چار روز تک سمندر میں بھوک پیاس سے نڈھال 60 سالہ شخص کو بچالیا گیا
- Rizwan Malik
- June 16, 2019
- 0
سنگاپورکے اسکوبا انسٹرکٹر نے چار روز سمندر میں بھوکے پیاسے گزارے۔ (فوٹو: جان لو فیس بک پیج) سنگاپور سٹی: سنگاپور میں غوطہ خوری کا ایک استاد […]
صحافی برادری اور محنت کش طبقے کے مسائل مشترکہ ہیں ۔ چوہدری محمد یٰسین
- Rizwan Malik
- September 24, 2017
- 0
اسلام آباد …..پاکستان ورکرز فیڈریشن/ ایل اوایف ٹی ایف اور سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے باہمی تعاون سے ایک […]
شیخوپورہ میں دو حادثات میں تین جاں بحق،
- Rizwan Malik
- October 22, 2017
- 0
شیخوپورہ:موٹروے پر راوی ٹول پلازہ کے قریب تیزرفتار کار الٹ گئی۔ حادثے میں 2 بچے جان بحق میاں بیوی شدید زخمی۔ ۔زخمیوں کو تشویشناک حالت […]
