لاہور رائیونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں نوجوان بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور اس کے دوست کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق رائیونڈ میں 20 سالہ مرتضیٰ اور 18 سالہ راشدہ کو گلے میں پھندہ دے کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے 22 سالہ ملزم علی کو گرفتار کر لیا۔
رائیونڈ پولیس اور فرانزک لیب کی ٹیموں نے شواہد جمع کر کے مزیدتحقیقات شروع کر دیں۔


