اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے، انفرادی ویزہ جاری کرنے اور ویزہ فیس میں کمی کرنے کی بھی یقین دہانی
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح بھی کردیا

بغداد، اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے دورہ عراق کے دوران اہم ملاقاتیں اور معاہدے کئے ہیں۔ انہوں نے عراق صدر ، وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔ وزیر داخلہ کی درخواست پر ان عراقی وزیراعظم نے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ وزیر داخلہ کی استدعا پر عراقی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی علاوہ ازیں عراقی وزیر داخلہ کی طرف سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس میں کمی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عراقی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کیں اور بغداد میں پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری سے ملاقات میں شاندار مہمان نوازی پر اپنے عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب کی جانب سے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وزیر داخلہ کی استدعا پر عراقی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔یر داخلہ کے استفسار پر عراقی وزیر داخلہ کی پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس میں کمی کرنے کی بھی یقین دہانی رانا ثنااللہ نے زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہ کہ پاکستان عراق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے دہشت گردی کا شکار عراق کی تعمیر نو کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا عراق پاکستان کے اداروں کی انسداد دہشت گردی میں مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔عراقی وزیر داخلہ نے دورہ کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، عراقی وزیر داخلہ نے پولیس اکیڈمی اور فرانزک کے شعبہ میں عراقی افسران اور کیڈٹس کی تربیت کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے عراقی صدر عبدالطیف رشید سے بھی ملاقات کی۔ :رانا ثنا اللہ اور عراقی صد نے دونوں ممالک کے مابین تجارت، دفاع اور آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا پاکستان کی وزار ت داخلہ عراقی وزارت داخلہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی خواہاں ہے ۔ عراقی صدر نے کہا کہ پاکستانی فوج بہترین صلاحیتوں کی حامل ہے اور پاکستانی فوج نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات ملاقات میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری کی بھی شرکت ۔ملاقات میں دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارات کیلئے عراق کا رخ کرتے ہیں ۔وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس ختم کرنے کی منظوری دے د ی وزیر داخلہ کے استفسار پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان زائرین کیلئے اربعین کے دوران کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کی منظوری ۔ملاقات میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزہ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ کی استدعا پر عراقی وزیر اعظم نے معمولی جرائم اور زائد قیام پر عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو جلد رہائی یقینی بنانے کے لئے وزارت انصاف کو ہدایات جاری کیں۔ وزیر داخلہ نے پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے عراقی وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی پیش کی، عراقی وزیر اعظم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب میں عراق کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ میجر جنرل نشاط اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پاکستان یاور حسین کی بھی شرکتعراق میں مقیم 25000 پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
وزیرداخلہ نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال زیارات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور روزگار کیلئے عراق کا رخ کرتی ہے، وزیر داخلہ نے کہا عراق میں مقیم پاکستانی شہری اور زائرین اب پانچ اور دس سال کی مدت کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔اس سے قبل عراق میں مقیم پاکستانیوں کو صرف ایک سال کیلئے مینول پاسپورٹ جاری کئے جاتے تھے، جسکی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اس سہولت سے پاکستانی کمیونٹی کو اقامہ، ویزہ اور روزگار حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی۔مزید برآں، اس سسٹم کے ذریعے پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کے ڈیٹا کی آن لائن تصدیق بھی کر سکے گا۔اس سہولت کے تحت پہلی دفعہ گجرات کے محنت کش زید اظہر کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حصول کیلئے ڈیٹا کا پرسیس مکمل کیا گیا۔




