بدھ مت راہبوں کی جانب سےکشمیریوں کیلئےدعائیہ تقریب کا انعقاد

پشاور: مذہبی رسومات کے ادائیگی کے لئے پاکستان آنے والے بدھ مت راہبوں نے کشمیر یوں کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سیاحت اور محکمہ ٹورازم کی کوششوں کے بعد خیبر پختونخوا میں واقع دیگر مذاہب کے افراد اپنے مقدس مقامات کی سیر اور وہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پاکستان آنا شروع ہو گئے  ،ا

سی سلسلے میں جنوبی کوریا کے بدھ مت راہبوں کے وفد نے خان پور کے مقام بھمالہ میں موجود بدھ مت کے مقدس مقامات پہنچ کر وہاں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور اپنے مذہبی رسومات ادا کیں۔

جنوبی کوریا سے آئے ہوئے راہبوں نے اپنے اس مقدس مقام پرعبادت کے دوران کشمیر میں امن کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بدھ مت مذہب کے مطابق خصوصی دعائیں مانگی اور کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ بھمالہ کے مقام پر بدھ مت کے یہ آثار 2000 سال پرانے ہیں۔