راولپنڈی : پیپلز ہارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد کینٹ راہنما میاں ہارون قریشی ملک تنویر نے سہام میں یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جنرل ضیا الحق کی آمریت نے پاکستان میں انتہاپسندی، کلاشنکوف کلچر کو فروغ دیا 45 سال قبل آج کے دن تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر کے ہاتھوں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا، جس کا خمیازہ پوری قوم آج تک سیاسی، معاشی اور معاشرتی بدحالی کی صورت بھگت رہی ہے ڈکٹیٹر ضیا نے جمہوریت پسند و وفاق پرست سیاسی جماعتوں پر زمین تنگ کردی تھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لیے عدالتی قتل کا سہارہ لیا گیا ضیاالحق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو جیلوں میں بند کیا کوڑے مارے محمد شاہد نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت کا وجود بھٹو شہید کے خاندان کی جانوں کے نذرانے کا مرہون منت ہے جب تک بھٹو شہید کے نظریات سوچ و فکر اور فلسفے پر عمل نہیں کیا جاتا ملکی ترقی و خوشحالی نا ممکن ہے محمد شاہد نے کہا کہ بھٹو کو مٹانے والوں کا آج کوئی نام لیوا بھی نہیں لیکن بھٹو شہید آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھٹو ازم کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں ۔
Related Posts
پاکستان ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ 28 اگست سے شروع ہوگا
- Rizwan Malik
- August 25, 2022
- 0
اسلام آباد :پاکستان ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ 28 اگست سے پاکستان بوائز سکائوٹ ایسوسی ایشن فٹ بال گرائونڈ، اسلام آباد میں شروع […]

زیادہ پھرتی نہیں چلے گی،مہوش حیات نے صحافی طارق فتح کو لاجواب کر دیا
- Rizwan Malik
- January 15, 2020
- 0
پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر پاکستان کے خلاف بیانات جاری کرتے رہتے ہیں جس پر انہیں صارفین کی […]

اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
- Rizwan Malik
- July 12, 2019
- 0
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ احتساب عدالت […]
