کراچی: سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ جب سی پیک پاکستان آیا تب کوئی بھی ملک پاکستان میں انویسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا ،صرف چائنہ تھا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار تھا ،
پاکستان کے دو بڑے اکانمسٹ نے مجھ سے کہا کے سی پیک آگے نہیں بڑھ پائے گا ،مگر سی پیک ہمارے لیے سکسیس اسٹوری ہے ،2011 کی دو اہم ڈویلپمنٹس دیکھنا ضروری ہیں،

نیو سلک روڈ کے حوالے سے ہینری کی بات اہم تھی ،نومبر 2011 میں باراک اوباما آسٹریلیا گئے ،گلوبل ، ریجنل اور نیشنل ٹرانزیشنز دیکھنے میں آئیں ، وہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے تحت سی پیک کی جغرافیائی اہمیت پر ڈائیلا سے خطاب کر رہے تھے،
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اوربٹ میں رہنے والے ممالک دوسرے ملکوں کی طرف دیکھ رہے ہیں سمینار میں چیئرمین کے سی ایف آر اکرام سہگل، جنرل سیکریٹری کموڈور ریٹائرڈ سدید اے ملک بھی شریک ہی تھے ، مصطفی کمال قاضی نے کہا کہ اپریل 2015 میں سی پیک جیسا منصوبہ سامنے آیا ،
یہ فلیگ شپ پروگرام ہے جو چائنہ کی حکومت نے شروع کیا ہے ،پاک چائنہ تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں ،چائنہ پاکستان سے محبت کرتا ہے،2030 تک سی پیک سے ملازمتوں میں اضافہ ہوگا ،یقینا عمران خان کی حکومت نے پچھلی حکومت کی غلطیوں سے سیکھا ہوگا،سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے لوگوں کو بھی قومی مسائل کے حوالے سے تھنک ٹینک میں شامل کیا جائے،

سی پیک کے ذریعے خواتین کو بھی امپاور کیا جارہا ہے ،اینگرو اور انڈس سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں ،دیگر ممالک میں حکومت سہولیات فراہم کرتی ہے ،وہاں انویسٹرز با آسانی اپنا سرمایہ لگا لیتے ہیں ، سینیٹر نعمان وجیہ خٹک نے کہا کہ چائینز نے ہماری بہت مدد کی ہے،
ہم شکر گزار ہیں،لفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ جس طرح ہر زندگی کے لیے سانس ضروری ہے ویسے ہی ملکوں کے لیے ان کی اکانومی ،نائن الیون کا واقعہ اس دور کی مڈل ایسٹ میں ویسٹرن پالیسی کے باعث ہوا ،چائنہ سے جڑے چھ اہم کوریڈور ہیں،
سی پیک سے پاکستان زیادہ مستفید ہوگا،تمام غلط فہمیوں کو ختم کرنا ہوگا ،اپنے ملک میں گورننس کا خیال رکھنا ہوگا ،گوادر کی ترقی کا خیال کرنا ضروری ہوگا،ایم ایل ون کو دوبارہ ٹریک پر لانا ہوگا،چائنہ کی ایکسپورٹ ہم سے سو گنا زیادہ ہے،
ایک لاکھ کنٹینرز کا آنا جانا سی پیک روٹ سے ہوگا ،دو ہزار سے زائد ڈالرز فی کنٹینر کا خرچہ گوادر کے روٹ سے آسکے گا ،یہ ون ون سیچویشن ہوگی ہم دونوں ممالک کےلیے ،بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کچھ مشورے دئیے ہیں،اگر اس پر عمل ہوا تو چند ماہ میں قیمتوں میں کمی آسکتی ہے




