صحافیوں‌کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں ہوگی

بہارہ کہو میں‌پلاٹوں کی تعداد 200 ہونے کے باعث مزید جرنلسٹ اکاموڈیٹ‌ ہو جائیں گے
سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی سیکریٹری عنبرین جان کی زیر صدارت بارہ کہو سکیم اور ایف -14 اور 15 میں صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ بارے میں قائم ہائوسنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ بارے میں اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں وفاقی محتسب کے 2005 کے درخوست دہندگان بارے میں فیصلہ سے آگاہ کیا گیا جو ویٹنگ لسٹ میں تھے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی وفاقی محتسب کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے پلاٹوں کی الاٹمنٹ وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں ہوگی۔وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے وفاقی محتسب کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کے لئے سمری تیار کی جاری ہے جو وفاقی وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کو منظوری کے لئے بھجوائی جائے گی جس کے بعد صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ بارے میں تیز رفتاری کام مکمل کیا جائے گا اجلاس میں اے پی پی کے صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مسئلہ زیر بحث آیا جس بارے میں جلد وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات حتمی فیصلہ کرے گی بارہ کہو سکیم میں پلاٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیاہے اب یہ تعداد 200 ہوگئی ہے اس طرح مزید جرنلسٹ اکاموڈیٹ ہو جائیں گے اجلاس میں محمد نواز رضا صدر پی ایف یوجے دستور ، شکیل انجم سابق صدر نیشنل پریس کلب ، سینئرصحافی جاوید صدیق نے شرکت کی جب کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ جو یورپی ممالک کے دورے پر ہیں نے برطانیہ سے وڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں عاشق حسین ڈی جی آئی پی ونگ ،سہیل آفتاب ڈائریکٹر ، سکندر محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور آرشد خان ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔