
اسلام آباد:
آزادی مارچ کے شرکا نے کہا ہے کہ
ہم جفا کش لوگ ہیں سردی سے نہیں گھبراتے حکومت کی جانب سے سہولیات فراہمی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، پانی کی قلت ہے، نماز وضو کے لئے دور کی مساجد جانا پڑتا ہے مگر ساری تکالیف برداشت کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کوئٹہ سے آئے شرکا آزادی مارچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔70 سالہ گل جانا ں نے بتایا وہ کوئٹہ کے جس علاقے سے آیا ہے وہاں تین تین فٹ برفباری ہوتی ہے اس کے مقابلے میں اسلام آباد کی سردی کوئی وقعت نہیں رکھتی۔ ایک سوال کے جواب میں شرکا مارچ کا کہنا تھا ہماری روانگی کا فیصلہ رہبر کمیٹی اور مولانا فضل الرحمن کرئیں گے۔




