
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر آزادی مارچ کے شرکا معروف عالم دیں مولانا طارق جمیل سے ناراض ہو گئے اور مولانا کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ ان دنوں مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل سے وزیراعظم عمران خان کی حمائت کرنے پر سخت ناراض ہیں شرکا کا کہنا تھا مولانا کا تعلق تبلیغی جماعت کے ساتھ ہے جو کسی سیاسی تنازعہ میں نہیں الجھتی مگر مولانا طارق جمیل مسلسل عمران خا کی حمائت کر رہے ہیں بہتر ہے مولانا پی ٹی آئی کو جائن کر لیں مارچ میں شریک مولانا شفیق الرحمن۔مولانا محمد فضل اور خالد کا کہنا تھا کہ ہم مولانا کا احترام کرتے ہیں ہیں کیونکہ وہ ہمارے ہم مسلک اور عالم دین بھائی ہیں لیکن ان کی جانب داری دکھ دیتی ہے۔




