اسلام آباد: وفاقی حکومت سی پیک منصوبہ کے تحت گلگت بلتستان میں صنعتوں اور سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لائے گی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق حکومت نے سی پیک منصوبہ کے تحت خطے کی تعمیر ترقی اور استحکام کے لئے نئی صنعتوں اور سپیشل اکنامک زونز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ خصوصی اقتصادی علاقوں میں ٹیکس کی رعائتوں سے متعلق اقدامات سے پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اس کے علاوہ حکومتِ پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کی مقامی آبادی کو صحت عامہ سے متعلق بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سکردو میں 250 بیڈ ہسپتال کی تعمیر کے لئے 400 ملین روپے مختص کیے ہیں۔جبکہ بابو سر ٹاپ ٹنل کے پر کام مالی سال 2019-20ء کے پی ایس ڈی پی کے تحت شروع ہو جائے گا۔
Related Posts

اصغر خان کیس،سپریم کورٹ کا ذمہ داروں کے خلاف 4 ہفتے میں رپورٹ مکمل کرنے کا حکم
- Rizwan Malik
- February 11, 2019
- 0
پاکستان کی سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے مقدمے میں حکم دیا ہے کہ اس معاملے میں ملوث ذمہ داروں […]

اے ڈی عباسی ہم سے بچھڑ گئے
- Rizwan Malik
- September 15, 2024
- 0
خطہ کوہسار کی صحافت کا ایک بڑا ستارہ آج ڈوب گیا اسلام آباد:مری و گلیات ،سرکل بکوٹ و خطہ کوہسار میں صحافتی حلقوں کا بڑا […]

معیاری تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹر کا مثالی کردار
- Rizwan Malik
- January 20, 2026
- 0
نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے نمائندہ وفد کی چیئرمین پیرا سے ملاقات چوہدری عبیداللہ کی طرف سے سکولز رجسٹریشن مدت بڑھا کر پانچ […]
