میانوالی میں منشیات فروش گرفتار

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

ڈی ایس پی صدر خالد محمود رانجھا کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی کامران بخت اورانکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے میاں جان ولد ولا خان سکنہ میانوالی سے 2700 گرام چرس، دانیال ولد طارق اقبال سکنہ زادے خیل سے 2300 گرام چرس برآمد کرکے تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او سٹی اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔