
راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لئے دوسری اچھی خبر یہ ہے کہ دھرنے کے خاتمے کے ساتھ ہی جہاں انہیں ٹریفک کی روانی میں درپیش مشکلات سے نجات ملی ہے وہیں جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس دو ہفتے بعد بحال ہو گئی ،میٹروبس سروس کو اسلام آباددھرنے کے باعث بند کیا تھا،میٹرو بس سروس کی بندش سے محکمے کو مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
یا د رہے کہ یکم نومبر کو دھرنے کی اسلام آباد آمد کے ساتھ ہی میڑو بس سروس بند کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان سفر کرنے والے شہروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا خاص طور پر خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو سفر میں مسائل کا سامنا تھا۔ بس سروس تو بحال ہوگئی ہے تاہم پہلے دن مسافروں کی تعداد کم رہی۔
یاد رہے کہ دھرنے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ میڑو بس چلا دی جائے ہم اس کی حفاظت کی ذمہ داری لیتے ہیں لیکن حکومت نے اس پر کان نہ دھرے۔


