اسلام آباد : وزارت ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کو اپ گریڈ کئے جانے سے ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی’ پاکستان واحد ملک ہے جہاں مسافر بردار ٹرینوں سے 4 ارب روپیہ منافع کمایا گیا ہے’ دنیا میں مال برداری سے منافع کمایا جاتا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید آغا رفیق اللہ کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیاکہ فی الحال مین لائن ون پر ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار سو کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ایم ایل ٹو اور ایم ایل تھری پر ٹرین80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کو اپ گریڈ کیا جائے گا جس سے رفتار 160 کلو میٹر تک ہو جائے گی۔ فرخ حبیب نے بتایا کہ 15 لاشوں کا ڈی این اے جلد ہو جائے گا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریلوے نے رحیم یار خان حادثہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کو 15 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کو ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔
سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی، وزارت ریلوے



