ترک نشہ سنٹر پر بیڈز اور عملہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او

میانوای ۔عبدالقیوم خان نیازی

 

میانوالیڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے  ہسپتال میانوالی میں ترک نشہ سنڑ اور پرزنرز سیل کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود COہیلتھ ڈاکٹر محمد فاروق خان، MS ڈاکٹر پرویز اختر خان اور ترک نشہ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر لیاقت حسین گیلانی سے میٹنگ دوران میٹنگ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ ضلع میانوالی میں منشیات کے عادی اور نشہ کرنے والے افراد کافی تعداد میں ہیں اگر ان کا علاج کیا جائے تو آسانی سے زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ آپ کا اور میرا بحثیت انسان فرض ہے کہ ان منشیات کے عادی افراد پر توجہ دینی چاہیے تاکہ میانوالی میں امن رہے۔ انہوں نے COہیلتھ سے کہا کہ ترک نشہ سنٹر پر مزید سہولیات کے لیے بیڈز اور عملہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او میانوالی نے ترک نشہ سنٹر پر پولیس گارد بھی تعینات کر دی ہے۔ اس موق پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سعید اللہ خان اور ڈی ایس پی صدر ملک واجد حسین بھی موجود تھے۔ ترجمان میانوالی پولیس