سی پیک کے دوسرے مرحلے سے پاکستان قومی اہداف حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گا،چین سماجی و اقتصادی اہداف کیلئے پاکستان کی مالی اور تکنیکی مدد کرنا چاہتا ہے، چینی میڈ یارپورٹ

اسلام آباد :پاکستانی معیشت کی دوبارہ بحالی کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے نے پاکستان کو 12 ویں پانچ سالہ منصوبے 2018-23 کی کامیابیاں سمیٹنے کی مضبوط پوزیشن میں کر دیا ہے، پہلے سے دوسرے مرحلے کی طرف سی پیک کا سفر کسی سودے بازی کے بغیر جاری رہا اور اس جذبے نے پاکستان کو قومی اہداف اور بین الاقوامی مقاصد حاصل کرنے کے قابل بنا دیا، گوادر پرونیٹ کے مطابق چین سماجی و اقتصادیاہداف حاصل کرنے کیلئے پاکستان کی مالی اور ٹیکنیکی مدد کرنا چاہتا ہے، توقع ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی اور سالانہ پیدا وار میں اضافے کا بڑا ذریعہ ہو گا،پاکستان اور چین 9ویں جے سی سی اجلاس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کو مثبت طور پر سامنے لائے، اس میں صنعتی علاقے، خصوصی اقتصادی زونز، زرعی سماجی اقتصادی تعاون، ہنر مندی کی ترقی، ریل، شاہراہوں اور بندرگا ہوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے یہ تمام ترجیجات 12 ویں پانچ سالہ منصوبے میں براہ راست طے کر دی گئی ہیں، 5 سالہ منصوبے میں علاقائی ترقی، وسائل کی نقل و حمل، سماجی تحفظ، رابطے، معاشی معلومات کا فروغ اور صاف اورسر سبز پاکستان شامل ہیں، پی ایس ڈی پی 2019-20 میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکنیکل تعلیم اور تربیت کو ترجیح منصوبوں میں تجویز کیاگیاہے،12ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف سامنے رکھتے ہوئے سی پیک کی کابینہ کمیٹی نے ایم ایل۔1، ریلوے منصوبے پر غور کیا اعلیٰ سطح کا مالیاتی ایکسپرٹ گروپ قائم کرنے کے علاوہ قرض کی تفصیلات پر بھی غورکیا گیا، 5 سالہ منصوبہ 6بڑے شعبوں کی تصدیق کرتا ہے سی پیک کی توسیع کیلئے جن پر توجہ مرکوز کی جائے گی،ان شعبوں میں تجارت اور مارکیٹ تک رسائی، صنعتی ترقی، سماجی اقتصادی پیش رفت، غربت میں کمی، زراعت اور مارکیٹنگ کو جدید بنیادوں پراستوار کرنا شامل ہے،علاوہ ازیں سی پیک کے ذریعے پاکستان اپنی تجارت اور نقل و حمل کے رابطے وسیع کر کے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھولنے کے قابل ہو جائے گا، علاوہ ازیں دنیا بھر میں اپنے اقتصادی اثرات کو بھی فروغ دے سکے گا، پاکستان کی تیز تر صنعتی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز بنائے جائیں گے اور مختلف مصنوعات کے ذریعے برآمدات کو فروغ دیا جائے گا مزید یہ خصوصی اقتصادی زونز، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی تعمیر کرتے وقت حقائق پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔