پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے سعودی عرب میں اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔
اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بھائی دانش حیات، والدہ رخسار حیات کے ساتھ خانہ کعبہ میں موجود ہوں۔
ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ جمعہ مبارک، اللہ تعالیٰ کے کرم نوازی سے میں نے عمرہ ادا کیا،خاندان والوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنےوالے ان لمحات کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ہر مسلمان کی طرح ہر روز دعائیں کرتی رہتی تھی۔
انہوں نے اپنے بھائی کو ایک عظیم شخص اور عظیم دوست قراردیا جس نے ہر اہم موقع پر ان کا ساتھ دیا


